About Us – ہمارے بارے میں

پیر طریقت، رہبر شریعت، فخرِخانوادۂ رسالت،
زینتِ بزمِ نقشبندیت، پاسبانِ مسلکِ مجددیت،
شیخ العالم، داعی اتحاد بین المسلمین ،یوسف المشائخ ،
جناب سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی

میرے جدِ کریم نور العرفا خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ سید نور محمد گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موجودہ پاکستان اور سابقہ ہندوستان۔ افغانستان کے سرحدی علاقہ تیزئی موجود تیراہ شریف سے ہجرت فرما کر چورہ شریف تشریف لائے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد گرامی سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم تاجدار اور افغانستان اور برِ صغیر کی ایک جلیل القدر روحانی شحصیت تھے جنہیں دنیاغوث العالمین عارف ربّانی حضرت خواجہ اخونذادہ سیّد فیض اللہ شاہ تیراہی گیلانی قدس سرّہ‘ العزیز کے اسم گرامی سے جانتی ہے۔ آپ حسنی حسینی سید ہیں۔آ پ قدس سرّہ‘ العزیزکے آباء و اجداد ملک عرب کے مختلف حصوں سے ہجرت فرماتے ہوئے افغانستان میں قیام پذیر ہوئے۔ آپ قدس سرّہ‘ العزیز کا شجرۂ نسب 25 واسطوں سے شیرِ خدا سیدنا حضرتِ علی کرم اللہ وجہہ الکریمسے جا ملتاہے اور 12 واسطوں سے غوث الا عظم الشیخ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ملتا ہے۔مسلکاََ آپ آسمانِ فقاہت کے مہتابِ درخشاں حضور امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیروکار’’حنفی ‘‘اور مشرباََ امامِ ربانیِ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دسترخوانِ طریقت کے پروردہ ’’مجددی‘‘ ہیں۔

2 comments

  1. i love chura shareef

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>